امارات؛ رمضانیہ قرآت مقابلوں میں ۴۶۳ قرآء کی شرکت

IQNA

امارات؛ رمضانیہ قرآت مقابلوں میں ۴۶۳ قرآء کی شرکت

8:46 - April 03, 2022
خبر کا کوڈ: 3511603
تہران(ایکنا) دسویں اسپشل افراد کے رمضانیہ مقابلوں کا آغاز پیر سے ہوگا جو دوہفتوں تک جاری رہیں گے۔

نیوز ایجنسی  «alkhaleej.ae»، کے مطابق دسویں رمضانیہ مقابلوں میں۵۷ مراکز اور اداروں سے  ۴۶۳ قرآء شریک ہیں اور مقابلے دو ہفتوں تک دبئی اسپورٹس کمپلیکس میں جاری رہیں گے۔

 

قرآنی مقابلوں میں حفظ کل قرآن، حفظ ۲۰ پارے، حفظ نصف قرآن، حفظ ۱۰ پارے، حفظ ۷ پارے، حفظ ۵ پارے، حفظ تین پارے، حفظ دو پارے، حفظ ایک پارہ اور مختلف سورتوں کے حفظ شامل ہیں۔

 

دبئی خصوصی افراد کمپلیکس کے رکن «رئیسة الفلاسی» کا مقابلوں کے بارے میں کہنا تھا: ان مقابلوں کا مقصد معذور افراد کی حوصلہ افزائی اور قرآنی شعبوں میں انکی صلاحیتوں کو سامنے لانا ہے۔

 

انکا کہنا تھا: ناتواں افراد جو اس کمپلیکس میں حاضر ہوکر شرکت نہیں کرسکتے وہ آن لائن ان مقابلوں میں شریک ہوسکتے ہیں۔/

4045961

نظرات بینندگان
captcha