شیخه فاطمه دبئی مقابلوں کا تیسرا دن

IQNA

شیخه فاطمه دبئی مقابلوں کا تیسرا دن

4:33 - September 20, 2023
خبر کا کوڈ: 3514979
خواتین بین الاقوامی مقابلوں کے تیسرے دن دس خواتین حافظات نے مقابلے میں سوالات کے جوابات دیے۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے الخلیج نیوز کے مطابق ساتویں بین الاقوامی شیخه فاطمه بنت مبارک قرآنی قابلوں کے تیسرے دن کے مقامات امارات کے علمی ثقافتی مرکز میں منعقد ہوئے جسمیں مختلف ممالک کے دس حافظات نے ججز کے سوالات کے جوابات دیے۔

 

تیونس کی ملک بنت نزار الحشیشه نے تیسرے دن صبح کے وقت میں ججز کے سامنے آکر انکے سوالات کے جوابات دیے۔

فاطمه محمد – نایجریا ، یاسمینا دکساگا - بورکینافاسو، ام‌کلثوم یونسوا - تاجیکستان اور عدیله بنت ابوالهدی دیگر حفاظات میں شامل تھیں جنہوں نے فن کا اظھار کیا۔

 

 زهیره محمد عبدالله - سومالیہ، مصلحه جمال الدین – انڈونیشیاء-، حوی باه -گامبیا، حوا عبدالرئوف یعقوب – جنوبی افریقہ ، نسیہ حق فایزہ  بھی ججز کے سامنے آکر سوالات کے جوابات دینے والوں میں شامل تھیں۔

مقابلوں کے شرکاء اور انکے ہمراہ آنے والے والدین نے  «السلام علیک یا رسول‌الله» میوزیم کا بھی دورہ کیا۔

شرکاء اور ججز کمیٹی کے اراکین نے مقابلوں کے کمیٹی کی کاوشوں اور خواتین کے لیے قرآنی سرگرمیوں کو سراہتے ہویے انکا شکریہ ادا کیا۔/

 

4169752

نظرات بینندگان
captcha