امارات قرآنی مقابلوں میں ۱۵ هزار قرآء کی شرکت

IQNA

امارات قرآنی مقابلوں میں ۱۵ هزار قرآء کی شرکت

6:38 - November 19, 2023
خبر کا کوڈ: 3515307
ایکنا دبئی: تیرہویں اماراتی قرآنی مقابلوں میں پندرہ ہزار امیدوار شریک تھے جنمیں پانچ کیٹگری میں مقابلے ہوئے۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے الاتحاد، کے مطابق امارات کی وزارت اوقاف و أمور اسلامی کے تعاون سے مذکورہ سالانہ منعقد کیا جاتا ہے۔

ان مقابلوں میں قرآنی مراکز اور مدارس کے طلبا شرکت کرتے ہیں جو ان اداروں سے وابستہ ہوتے ہیں۔

 

 ان مقابلوں میں مجموعی طور پر پندرہ ہزار امیدوار شریک تھے اور ان میں سے آٹھ ہزار کو اہل قرار دیا گیا اور بارہ سو کی حوصلہ افزائی کی گیی جب کہ دس پانچ کیٹگری میں مقابلے ہوئے۔

 

تقریب ابوظبی میں منعقد کی گیی جہاں وزارت اوقاف ادارے کے سربراہ عمر حبتور الدرعی، نے خطاب میں شرکاء کو ان مقابلوں میں شرکت پر مبارک باد پیش کیا.

انکا کہنا تھا: نسل نو کی قرآن مجید سے وابستگی اور شوق خیر و خوبی کی نشانی ہے اور قرآن بعنوان معلم ہلاکت سے نجات کا باعث ہے  اور خدا نے حفاظ کو برتری دی ہے۔


 انکا کہنا تھا: اس سال مقابلوں کے ہمراہ بقائے باہمی کا عالمی دن بھی آیا ہے اور قرآن کریم انسانوں میں بقائے باہمی کا سب سے بڑا علمبردار ہے۔

قرآن اپنے احکامات اور دستورات میں بتاتا ہے کہ دوسروں کا احترام کریں اور ہمیں میانہ روی اور اعتدال پسندی کی دعوت دیتا ہے اور جس کا اخلاق قرآنی ہوگا وہ سب سے مدارا اور اخلاق سے پیش آئے گا۔

 

اس تقریب میں گذشتہ مقابلوں کی تقریب انعامات کی ڈکومنٹری بھی نشر کی گیی ۔/

 

4182449

نظرات بینندگان
captcha