تل ابیب میں ہزاروں افراد کا نیتن یاہو حکومت کے خلاف سخت احتجاج، نئے انتخابات کا مطالبہ

IQNA

تل ابیب میں ہزاروں افراد کا نیتن یاہو حکومت کے خلاف سخت احتجاج، نئے انتخابات کا مطالبہ

14:48 - January 21, 2024
خبر کا کوڈ: 3515720
ایکنا: تل ابیب میں ہزاروں افراد نےاحتجاجی مظاہرے کے دوران اسرائیلی وزیراعظم اور حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کرتے ہوئے نیتن یاہو کو ہٹاکر نئے انتخابات کا مطالبہ کردیا۔

ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک کے مطابق یرغمالیوں کی رہائی میں حکومتی ناکامی پر برہم مظاہرین نے نیتن یاہو کو شیطان کا چہرہ قرار دیتے ہوئے  نیتن یاہو حکومت پر اسرائیل کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے الزامات عائد کردیے۔

 

متاثرہ خاندانوں سے تعلق رکھنے والے مظاہرین کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو حکومت نے 7 اکتوبر کے روز ہمیں نظرانداز کیا اور اسکے بعد ہر روز ہمیں نظرانداز کر رہی ہے.

 

مظاہرین کا کہنا تھا کہ اس صورتحال کو بدلنے یا اس کی مرمت کرنے کی طاقت ہمارے پاس ہے اس لیے اس حکومت کو اب واپس گھر جانا پڑے گا جس پر مظاہرین کے ہجوم نے ’ابھی واپس جاؤ‘ کے نعرے بلند کرنا شروع کردیے.

 

نظرات بینندگان
captcha