امارات قرآنی مقابلوں کے سیمی فائنل میں ایرانی قاری کی تلاوت

IQNA

امارات قرآنی مقابلوں کے سیمی فائنل میں ایرانی قاری کی تلاوت

14:23 - March 17, 2024
خبر کا کوڈ: 3516055
ایکنا: امارات کے بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں ایرانی حافظ نے ججز کے سوالات کے جوابات دیے۔

ایکنا نیوز کے مطابق، امیرہادی بیرامی، قرآن کریم کے بصارت سے محروم حافظ اور متحدہ عرب امارات کے ستائیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلے میں ہمارے ملک کے نمائندے نے گذشتہ روز کو اس مقابلے کے آخری مرحلے میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

 

اس دن، اس نے مقابلہ کرنے والوں کی جگہ پر حاضری دی اور جیوری کی طرف سے وارننگ حاصل کیے بغیر جیوری کے پانچ سوالوں کے جواب دیے، تاکہ وہ حسن حفظ میں اچھے اسکور کی توقع کر سکے۔

 

اس مقابلے میں ایران کے نمائندے سے جو سوالات پوچھے گئے ان کا تعلق سورہ آل عمران کی آیات 1 تا 19، سورہ انفال کی آیات 72 تا 75، سورہ توبہ کی آیات 1 تا 4، سورہ انبیاء کی آیات 51 سے 65 تک ہے۔ سورہ مبارکہ سبا کی 15 تا 22 اور سورہ مجادلہ کی آیت 11 تا 19 سے تھا۔

 

یہ مقابلہ اپریل کے تیسرے دن تک جاری رہے گا۔ اس بین الاقوامی ایونٹ کی اختتامی تقریب 4 اپریل کو ہوگی اور ایران کا نمائندہ رواں ماہ کی پانچ تاریخ کو وطن واپس آئے گا۔/

 

4205644

نظرات بینندگان
captcha