ایکنا: سعودی عرب کی وزارت امور اسلامی و گائیڈنس نے ماسکو کے 38ویں بین الاقوامی کتاب میلے 2025 میں اپنے اسٹال پر قرآنِ کریم کے مختلف زبانوں میں تراجم عوام کے سامنے پیش کیے ہیں۔
ایکنا: ایام میلادالنبی ﷺ کے موقع پر مصر کے دارالحکومت قاہرہ کی مسجد امام حسینؑ میں خصوصی تقریبات منعقد ہوئیں جن میں مصری حکام اور عوام نے بھرپور شرکت کی۔
ایکنا: محمد حسین بہزادفر (حفظ کل) اور مصطفی قاسمی (قرائت تحقیق) کو ایران کے نمائندوں کے طور پر ساتویں بین الاقوامی قرآن مقابلہ برائے مسلم طلبہ کے لیے منتخب کرلیا گیا۔
ایکنا: اسلامی وحدت محض ایک داخلی نعرہ نہیں ہے بلکہ آج یہ تین سطحوں پرداخلی، علاقائی اور عالمی لیول پر عملی طور پر محقق ہوچکی ہے اور دنیا کی مذہبی و عوامی سفارت کاری میں ایک مؤثر حکمتِ عملی کے طور پر اپنا حقیقی مقام حاصل کرچکی ہے۔
تلاوت قرآن کریم، آسمانی نغمہ ہے جو آرام بخش ہے اور آسمانی گونج میں نایاب تلاوت پیش کی جاتی ہے، اس کلیپ میں ایرانی قاری محمد عباسی کی تلاوت سن سکتے ہیں۔ تلاوت آیت ۶ سوره احزاب - محمد عباسی کی آواز میں
ایکنا: مسجد جامع النوری موصل، جو حال ہی میں داعش کے ہاتھوں 2017 میں تباہ ہونے کے بعد سات سال کے وقفے کے بعد دوبارہ بحال ہو کر کھولی گئی، نے پیغمبر اسلام (ص) کی میلاد کے جشن کی میزبانی کی۔
ایکنا: برکس کے مسلمان رہنماؤں نے ایک بیان میں کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر ہمارا بنیادی اور فوری فرض ہے کہ ہم نوجوانوں میں صحتمند خاندانی اقدار کو محفوظ رکھنے کے حوالے سے کوشش کریں۔
ایکنا: فلسطین نے یونیسکو سے درخواست کی ہے کہ وہ جنوبی مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں واقع مسجد ابراہیمی کو صہیونی رژیم کے حملوں سے بچانے کے لیے اقدامات کرے۔
ایکنا: شہر ہرات میں، ہرات یونیورسٹی کے فنون لطیفہ کے طلباء نے «چالیس حدیث» خطاطی کی نمائش میں اپنے فن پارے پیش کیے، جو کہ پیغمبر اکرم (ص) کی ولادت اور ہفتہ وحدت کے موقع پر منعقد ہوئی۔
ایکنا: مسجد عبداللہ بن عباس جو پیغمبر اکرم ﷺ کے جلیل القدر صحابہ اور عظیم فقہا میں سے ایک سے منسوب ہے، تاریخی مساجد کی ترقی اور مرمت کے قومی منصوبے کے طور پر بحال کی جارہی ہے۔
ایکنا: بلغاریہ کے شہر شومن نے 29 تا 31 اگست 2025ء کو اسلام کی بنیادی دینی معلومات کے 18ویں قومی مقابلے کی میزبانی کی، جو کہ مفتیِ اعظم جمہوریہ بلغاریہ کی جانب سے منعقد کیا گیا۔